عشرۂ مادرِ مقاومت کی پانچویں مجلس میں مولانا سید رضا مہدی نے "وارثِ مقاومتِ فاطمی؛ شہید حسن نصراللہ" کے عنوان پر خطاب کیا۔
9 نومبر 2025 - 18:26
News ID: 1748531
اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، الصادق فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام جاری عشرۂ مادرِ مقاومت کی سلسلہ وار مجالس کے تحت منعقدہ پانچویں مجلسِ عزا میں طلاب اور علمائے کرام نے شرکت کی۔
مولانا سید رضا مہدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہید حسن نصراللہ نے حضرت فاطمہ زہرا سلاماللہعلیہا کی سیرت سے الہام لے کر ظلم و استعمار کے خلاف جدوجہد کی اور مقاومتِ اسلامی کو نئی روح بخشی۔
انہوں نے کہا کہ شہید کی زندگی، گفتار اور کردار میں سیدۂ زہرا(س) کے ایثار، صبر اور بصیرت کی جھلک نمایاں تھی۔
مولانا نے تاکید کی کہ آج امتِ مسلمہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ مقاومتِ فاطمیہ کے پیغام کو سمجھ کر ظلم کے مقابلے میں اتحاد، آگاہی اور عمل کی راہ اختیار کرے۔
آپ کا تبصرہ